ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجود اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مصروف عمل رہے
سینئر افسران فیلڈ میں خود موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام فورس الرٹ ہے
جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش)
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجود اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مصروف عمل،
پولیس اہلکار ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں، متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات تک منتقلی، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں،
شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،
سینئر افسران فیلڈ میں خود موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام فورس الرٹ ہے،
پولیس فورس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو فوری امداد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے،ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو