پولیس کانسٹیبل کی لاش ریسکیو 1122 نے تلاش کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی

0

 

 

 

 

جہلم( اقبال خان )۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن دوسرے دن علی الصبح شروع کر دیا گیا ۔ بہہ جانے والے پولیس کانسٹیبل کی لاش ریسکیو 1122 نے تلاش کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ریسکیو ریلیف آپریشن گزشتہ روز کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ پاک فوج، ریسکیو1122 سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا اور کل 498 افراد کو ریسکیو کیا۔آج سے کٹاؤ والے زمینی راستوں کی مرمت کا سلسلہ جاری ہے تاکہ آمدورفت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ان کی ٹیم کو سیلاب زدگان کو بروقت اور محفوظ مقامات پر پہنچانے پر شاباش دی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کے لیے موجود ہے تمام متاثرہ افراد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے دن کے ریسکیو آپریشن میں اب تک 27 لوگوں کو رسول نگر جہلم سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.