ہندو یاتریوں کی ٹلہ جوگیاں میں اپنے مذہبی مقامات پر آمد، ڈی پی او جہلم کی حصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
دینہ ( اقبال خان )ہندو یاتریوں کی ٹلہ جوگیاں میں اپنے مذہبی مقامات پر آمد، ڈی پی او جہلم کی حصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے حکم پر مہمانوں کی حفاظت کےلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے،
ہندو یاتریوں نے اپنی قدیمی مذہبی مقامات پر حاضری دی،
معزز مہمانوں کا اپنے مقدس مذہبی مقامات کے محفوظ ہونے پر اظہارِ تشکر،
جہلم پولیس کی جانب سے یاتریوں کے تحفظ، رہنمائی اور سہولت کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی،
اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
جہلم پولیس بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،