اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان کا میڈیا رپورٹ پر بڑا ایکشن، گیس پلانٹ کو بھاری جرمانہ
جو پلانٹ بھی اوگرا ریٹس سے زائد پر گیس فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا، اسے آئندہ نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جائے گا بلکہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی اور ایسے پلانٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا
دینہ: اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان کا میڈیا رپورٹ پر بڑا ایکشن، گیس پلانٹ کو بھاری جرمانہ
دینہ (نامہ نگار): اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اوگرا (OGRA) ریٹ سے زائد قیمت پر ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے پلانٹ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا کہنا تھا کہ عوام کو مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا:
”جو پلانٹ بھی اوگرا ریٹس سے زائد پر گیس فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا، اسے آئندہ نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جائے گا بلکہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی اور ایسے پلانٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔”
عوامی حلقوں کا ردعمل اور اطمینان
اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اس فوری اور سخت ایکشن پر مقامی عوامی حلقوں نے شدید خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت مہنگائی کے دور میں متوسط اور غریب طبقے کی آخری امید اسسٹنٹ کمشنر دینہ جیسے ایماندار اور متحرک افسران ہیں۔ اگر منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تو غریبوں کے چولہے بجھ جائیں گے۔
عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ گیس پلانٹس کے نرخوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے تاکہ منافع خور مافیا عوام کا استحصال نہ کر سکے