دینہ پرچی مافیا بےقابو، گھریلو گاڑیوں سے بھی غیرقانونی پرچی وصولی شروع.ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ

0

 

 

دینہ( اقبال خان )دینہ پرچی مافیا بےقابو، گھریلو گاڑیوں سے بھی غیرقانونی پرچی وصولی شروع.ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دینہ۔شہر میں گرد و نواح سے اپنی ذاتی گھریلو استعمال گاڑیوں والوں کو روک کر نہ صرف ان سے بد تمیزی کی جاتی ہے بلکہ ان سے زبردستی پرچی کی مد میں ٹیکس مانگا جاتا ہے جو کہ ذاتی گاڑی پر لاگو نہیں ۔گزشتہ روز غلہ منڈی کا نوجوان دوکاندار شازیب شام کو دوکان بند کر کے گھر جا رہا تھا پرچی والوں نے اسے روک لیا اور پرچی کا مطالبہ کیا اس کے ساتھ نہ صرف بد تمیزی کی گئی بلکہ اس کے ساتھ بر معاشی پر اتر آئے ۔دینہ میونسپل کمیٹی دینہ کی مبینہ سرپرستی میں پرچی مافیا سرگرم
دینہ۔پرچی صرف کمرشل گاڑیوں کے لیے، مگر ہر گاڑی سے وصولی جاری

دینہ میں شہری پریشان، ہر گاڑی پر غیرقانونی چالان جیسا سلوک
دینہ۔ گھریلو گاڑیاں بھی "کمرشل” قرار دے کر پرچی تھما دی جاتی ہے! شہری
دینہ۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.