جہلم کے سپوت راجہ عمران سب انسپکٹرکی آئی پی ڈی سی کورس میں نمایاں کارکردگی پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )جہلم کے سپوت راجہ عمران سب انسپکٹرکی آئی پی ڈی سی کورس میں نمایاں کارکردگی پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابقآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات اور ویژن کے مطابق IPDC کورس کے97 سب انسپکٹر رینک کے افسران کی بہترین تربیت مکمل ہونے پر پولیس کالج سہالہ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محمد طارق چوہان کی طرف سے تربیت مکمل کرنے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کی گئی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔یہ تقریب افسران کی پیشہ ورانہ ترقی اور پولیس فورس کی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ضلع جہلم کے سپوت مایہ ناز آفیسر سب انسپکٹر راجہ عمران نے اس کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور انسپکٹر کی پروموشن کورس مکمل کیا ۔اس سلسلہ میں دوست احباب عزیزواقارب بیچ میٹ کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔اہلیان جہلم نے ان کی ترقی کے کورس میں نمایاں پوزیشن پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ضلع جہلم کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ایسے دلیر نڈر اور ایماندار آفیسر پولیس کے محکمہ میں ہیں اور ان کی ترقی ہمارے علاقے میں امن کے قیام میں مزید بہتری کا باعث بنے گا ۔راجہ عمران کے حوالے سے ضلع جہلم پولیس کا سر اس سے قبل بھی فخر سے بلند ہے کیونکہ انہوں نے اس سے قبل بڑے بڑے کیسوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ وہ آئیندہ ضلع جہلم کی عوام کے لیے مزید بہتر سے بہتر کریں گے ۔