اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ،مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں فوری طور پر پنکھے لگوا دئیے
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ ،مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں پنکھوں کی غیر موجودگی پر نوٹس،

دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ ،مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں پنکھوں کی غیر موجودگی پر نوٹس،ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں ایک دن کے اندر مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں پنکھے لگوا دئیے،ہسپتال میں موجود چیک اپ کے لیے آئے مریضوں کا خوشی کا اظہار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے اچانک پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں پنکھوں کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ اس سخت گرمی میں مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں پنکھے تک موجود نہیں ۔انہوں نے فوری طور پر ہسپتال انتظامیہ کو پنکھے لگوانے کی ہدایت جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کے شارٹ نوٹس پر ڈاکٹر ارشاد ڈی ڈی ایچ او ایک دن کے اندر ہسپتال میں مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں پنکھے لگا دئیے ۔اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام پر ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آئے ہوئے مریضوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔