ضلع جہلم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تمام مسالک کے درمیان بہترین ہم آہنگی کی مثال قائم کی جائے گی,ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں معروف مذہبی سکالر بابا عرفان الحق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر ، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ، اور دیگر افسران نے شرکت کی

0

 

 

جہلم (اقبال خان)ضلع جہلم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تمام مسالک کے درمیان بہترین ہم آہنگی کی مثال قائم کی جائے گی امن و امان اور دیگر اقدامات کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ ضلعی امن کمیٹی اور بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں معروف مذہبی سکالر بابا عرفان الحق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر ، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ، ڈسٹرکٹ خطیب قاری باسط، جماعت اہلسنت سے قاری عمر فاروق ، قاری یوسف سیالوی ، اہل تشیع سے باقر شاہ ، حسن شاہ ، سید منشا بخآری ، سنی علما کونسل کے حافظ اظہر ، کرسچن کمیونٹی سے فادر لوئس، پاسٹر شہزاد اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ تمام شرکا نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ہر قسم کے تعاون اور بین المسالک ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.