پنڈوڑی میں جشنِ آزادی کو شان و شوکت کے ساتھ منانے کے لیے چیئرمین ہاؤس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

دینہ (عرفان محبوب سے )دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاوں پنڈوڑی میں جشنِ آزادی کو شان و شوکت کے ساتھ منانے کے لیے چیئرمین ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد تھیں، جبکہ صدارت چیئرمین یونین کونسل لدھڑ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ افراسیاب خان نے کی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور طریقے سے شرکت کی یوم آزادی کیک بھی کاٹا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیرمین یوسی لدھڑ راجہ افرا سیاب خان کی طرف سے 14 آگست کے حوالے سے چیرمین ہاؤس پنڈوری میں عظیم الشان پروگرم منعقد ہوا جسمیں چیف گیسٹ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ محترمہ صفاء عابد صاحبہ تحصیل منیجر اپریشن ستھرا پنجاب دینہ محمد وقاص رانا سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم چیرمین یوسی کوکھا ڈاکٹر بشیر احمد چیرمین بلدیہ دینہ میاں محمد عنصر محمود مرحوم کے لخت جگر میاں ریحان عنصر چیرمین یوسی مغل اباد راجہ محمد مبارک کیانی چیرمین یوسی مدوکالس چوہدری سہیل ظفر چیرمین یوسی سوہن راجہ قدیر احمد چیرمین یوسی لہڑی راجہ جنید اقبال کیانی بابو منیر احمد نکودر چیرمین یوسی گڑھ محل حاجی یعقوب مرحوم کے صاحبزادے کواڈینیٹر حلقہ pp24 راجہ تفضل علی چوہدری شاہ نواز نکودر جنرل کونسلر یوسی لدھڑ باؤجہانگیر صاحب چوہدری عمر عباس نکودر راجہ شاہد کیانی بڑل حافظ راجہ حسن کیانی بڑل چوہدری عابد پٹواری نکودر تمام یوسی کے سیکرٹری میڈیا پرنٹ میڈیا سوشل میڈیا کے صحافی حضرات کی بھرپورشرکت اور علاقہ بھر سے سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں محمد عمر ہمدانی نے سرانجام دیا اور ماحول کو خوب گرمایا اور عوام سے خوب داد وصول کی آخر میں معزز مہمانوں نے کیک کاٹا ملک پاکستان سمیت عالم اسلام کے کئے خصوصی دعا بھی کی گی آنے والے معزز مہمانوں کو محترم راجہ افراسیاب خان ،راجہ فیصل کیانی ،راجہ رفاقت کیانی ،راجہ عمران راجہ علی نے تمام انے والے معززین شرکاء کا شکریہ ادا کیا