اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی کے ناقص انتظام پر سخت برہمی کا اظہار

0

 

 

 

 

 

دینہ (اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی کے ناقص انتظام پر سخت برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں اقبال ٹاون ،نور محلہ ،محلہ خلیل آباد ،جی ٹی روڈ ،منگلا روڈ شامل ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے شہر میں صفائی کے حوالے سے ناقص انتظامات پر آر ڈبلیو ایم سی کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈیوٹی پر مامور سپروائزر کو نہ صرف تبدیل کیا گیا بلکہ ان کو سخت وارننگ جاری کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کے ہمراہ سی او دینہ فیصل چوہدری اور صاف ستھرا پنجاب کے سپر وائزرنے وزٹ کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اولین ترجیع ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔علاقے میں صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔شہر سمیت دیہاتوں میں آر ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے ریی ہیں ۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی کے حوالے سے کسی بھی جگہ ناقص انتظام دیکھیں تو آپ اس کی شکایت آفس درج کرا سکتے ہیں ۔آپ کے مسئلہ کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.