ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جہلم ( اقبال خان )حفاظتی پروگرام بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام ڈسٹرکٹ جہلم
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،
ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں 05 مجالس اور 06 جلوس منعقد ہوں گے،
جن میں اےکیٹیگری کا 01 ،اور سی کیٹیگری کے 05 جلوس نکالے جائیں گے،
اسی طرح سی کیٹیگری کی 05 مجالس منعقد ہوں گی،
جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے الگ سے CCTV کیمرہ نصب کر دیے گئے ہیں،
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیکیورٹی پر 662 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس پر وولینٹئیرز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،
سخت سیکیورٹی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے سنائیپر تعینات کئے گئے ہیں،
جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا جائے گا،
امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الگ سے ایلیٹ اورQRFکے مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے،
ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک پرابلم نہ ہو الگ سے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے،
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شرانگیزی پھیلانے والوں اور مشکوک اشخاص کی کڑی نگرانی کی جائے گی،
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا،
مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی مجالس اور جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی،
تمام تر پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،
جہلم پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو