دینہ چوک میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے کیمپ قائم

اہلیان دینہ بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کو آگے آئیں ۔ڈاکٹر قاسم محمود امیر جماعت اسلامی جہلم

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )دینہ چوک میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے کیمپ جاری ہے ۔اہلیان دینہ سے بھرپور ےعاون کی اپیل ہے۔تفصیلات کے مطابق کے ہی کے سوات سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ۔کےپی کے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہوا لوگوں کے گھر پانی میں بہہ گئے اس وقت کھلے آسمان تلے عوام بے یارو مدد گار پڑے ہیں ۔جماعت اسلامی جہلم نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دینہ مین چوک میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریلف کیمپ قائم کر دیا یے ۔جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر قاسم نے اہلیان دینہ سے اپیل کی ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.