پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے حکم نامے کے مطابق جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں لنگر نیاز اور شربت کی سبیلیں لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا

جہلم( اقبال خان ) ۔ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے حکم نامے کے مطابق جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں لنگر نیاز اور شربت کی سبیلیں لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا جبکہ نیاز تقسیم کرنے والے تمام رضاکاران کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کلیرنس جاری کی جائے گی لنگر نیاز اور سبیلوں کی چیکنگ کے لیے محکمہ خوراک اور محکمہ صحت کی ٹیمیں تقسیم سے قبل چیک کر کے محفوظ ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کریں گی کسی بھی شخص کو ذاتی طور پر بغیر اجازت لنگر نیاز تقسیم کرنے یا سبیل لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد شرکاء جلوس کی حفاظت کو یقینی بنانا اور شر پسند عناصر کی سرگرمیوں کو ناکام بنانا ہے۔