جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے حکومت پنجاب متحرک

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی انتخاب احمد نوری 27 اگست ضلع جہلم میں میلاد کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

0

 

جہلم ۔( ملک فدا حسین اعوان ) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے حکومت پنجاب متحرک، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی انتخاب احمد نوری 27 اگست ضلع جہلم میں میلاد کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کو مختلف اضلاع میں میلاد کانفرنسز میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی انتخاب احمد نوری 27 اگست بروز بدھ کو ضلع جہلم میں ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ میلاد کانفرنس کی صدارت کریں گے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے میلاد کانفرنس منعقد کرنے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.