
جہلم ۔( اقبال خان ) ڈپٹی کمشنر جہلم کا ایکشن ، ستھرا پنجاب پروگرام میں مرضی کے اہلکار بھرتی کرنے پر سپروائزر ڈسمس، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محمدی چوک میں تعینات اہلکاروں کی فہرست چیک کی جس میں سپروائزر نے پرانے اہلکاروں کی جگہ مرضی کے اہلکار بھرتی کیے ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کا سخت اظہار برہمی، سپروائزر کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ستھرا پنجاب مہم پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے محمدی چوک یونین کونسل نمبر 17 کا دورہ کیا ۔ جہاں سپروائزر نے پہلے سے بھرتی اہلکاروں کی جگہ من مرضی کے اہلکار بھرتی کر رکھے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسمس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔