پی ایچ پی پوسٹ چک مہیوں کی زیر نگرانی سندس فاؤنڈیشن کے توسط سے تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

0

 

دینہ ( فرحان شاہ)پی ایچ پی پوسٹ چک مہیوں ضلع جہلم میں مورخہ 25-08-2025 کو ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس اطہر وحید کے احکامات ریجنل آفیسر پی ایچ پی عرفان بٹ کی زیر قیادت اور ڈسٹرکٹ آفیسر نعیم اختر کی زیر نگرانی سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے توسط سے تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پی ایچ پی جہلم کے جوانوں اور پرائیویٹ بلڈ ڈونر نے *55* بیگ بلڈ ڈونیٹ کیے۔ تمام بلڈ ڈونرز نے اس بات کا آعادہ کیا کہ آئندہ بھی ہم اس طرح کے نیک کام کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ شرکا کے لیے فریشمنٹ اور کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ آخر میں بلڈ ڈونرز میں سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.