ہیڈ مرالہ کے مقام پر بہاؤ 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے جو کہ انتہائی خطرناک سیلابی سطح ہے
ہیڈ مرالہ کی ڈیزائن گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے

جہلم ( اقبال خان )نگامی اطلاع: دریائے چناب میں مرالہ پر شدید سیلابی صورتحال۔
اپڈیٹ: 27 اگست 2025، صبح 2 بجے
ہیڈ مرالہ کے مقام پر بہاؤ 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے جو کہ انتہائی خطرناک سیلابی سطح ہے۔جبکہ ہیڈ مرالہ کی ڈیزائن گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہا ہے۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے۔ این ڈی ایم اے تمام سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
*حفاظتی اقدامات
عوام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں
مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور امدادی ٹیموں سے رابطہ رکھیں
سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل پرہیز کریں۔