اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا بسلسہ ستھرا پنجاب یونین کونسل مغل آباد کا دورہ
اس موقعہ پر یونین کونسل مغل آباد کے سابق چئیرمین راجہ مبارک کیانی اور راجہ افراسیاب سابق چئیرمین۔یونین کونسل لدھڑ بھی موجود تھے

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا بسلسہ ستھرا پنجاب یونین کونسل مغل آباد کا دورہ ،صفائی کے حوالے سے علاقائی سطح پر بنائی گئی کمیٹی ممبران سے میٹنگ ،راجہ مبارک کیانی سابق چئیرمین مغل آباد ،راجہ افراسیاب سابق چئیرمین بھی ہمراہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے یونین کونسل مغل۔آباد کا دورہ کیا اور صفائی کے حوالے سے علاقائی ممبران کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے یونین کونسل مغل آباد میں پودا بھی لگایا ۔اس موقعہ پر یونین کونسل مغل آباد کے سابق چئیرمین راجہ مبارک کیانی اور راجہ افراسیاب سابق چئیرمین۔یونین کونسل لدھڑ بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بی ایچ یو لطیف آباد کا دورہ کیا اور متعلقہ ڈاکٹر سے ملاقات کی اور ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کے حوالے سے معلومات لی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد راجہ افراسیاب کے ہمراہ پنڈوری کا دورہ کیا اور ڈیم سے آنے والے نالے کا جائزہ لیا اور قریبی آبادی کو فوری طور پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ۔سمال ڈیم بھر جانے سے قریبی آبادی خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے اس لیے ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے احکامات جاری کیے ۔