ریسکیو 1122 کی بر وقت کاروائی نالہ گھان میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا

اے سی سوہاوہ غزالہ اصغر سیلاب زدہ علاقہ ڈومیلی پہنچ گئی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی جاری

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )اے سی سوہاوہ غزالہ اصغر صبح نماز فجر کے بعد  سیلاب سے متاثرہ علاقہ ڈومیلی پہنچ گئی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی جاری

12 سے زائد مدرسے کے طلباء بحفاظت ریسکیو، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاعات نالہ گھان میں اچانک طغیانی آنے کے باعث ڈومیلی اور گردونواح کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ شدید بارشوں کے بعد آنے والے اس فلیش فلڈ نے مقامی آبادی کو مشکلات میں ڈال دیا۔
اطلاعات کے مطابق میں 12 سے زائد مدرسے کے طلباء مدرسے کی عمارت کی چھت پر محصور ہوگئے تھے تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام طلباء کو بحفاظت نکال لیا گیا۔حادثے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

ڈومیلی و جنگ کھوکھراں: اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر اور پٹواری وجاہت اظہرکیانی کی بروقت کارروائی، سیلابی ریلے سے متاثرہ عوام کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

ڈومیلی اور گردونواح میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر اور پٹواری وجاہت اظہر کیانی صبح چھ بجے ہی موقع پر متحرک ہو گئے۔ انہوں نے جنگ کھوکھراں سمیت متاثرہ علاقوں میں عوام کو ریسکیو کیا اور فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کیے۔
انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ مقامی لوگوں نے بھی حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کیا، جس سے ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.