جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )اعوان ہم خیال ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد 2 ستمبر کو ہو گا ،فری آئی کیمپ کا مقصد مستحق افراد کو آنکھوں کی بیماریوں کے حوالے سے علاج ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہے تفصیلات کے مطابق دو ستمبر بروز منگل والے دن اعوان ہم خیال ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک اسجد اعوان صاحب کی رہائش نواں لوک پر فری ائی کیمپ لگایا جا رہا ہے صبح نو سے لے کر دن دو بجے تک تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ کے قریب جاننے والے مستحق افراد کو اس حوالے سے آگاہی دیں کہ وہ بھی اس کیمپ سے مستفید ہو سکیں ۔اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز آنکھوں کا معائینہ فری کریں گے اور ادویات کی فراہمی کی جائے گی ۔