اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ستھرا پنجاب کے حوالے سے یو سی دھنیالہ کا دورہ

0

 

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ستھرا پنجاب کے حوالے سے یو سی دھنیالہ کا دورہ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ستھرا پنجاب کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ستھرا پنجاب کے حوالے سے یو سی دھنیالہ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور علاقائی مسائل کے حوالے سے میٹنگ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دھنیالہ میں ایک جگہ بارش کے جمع شدہ پانی کے حوالے سے موقع کا دورہ کیا اور اس کو ڈرین کرنے کے حوالے سے فوری احکامات جاری کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ پانی کا ایک جگہ جمع ہونا مختلف بیماریوں سمیت ڈینگی کا سبب بنتا ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومت ہنجاب کی طرف سے خصوصی ہدایات ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے گورنمنٹ ایلمنڑی سکول دھنیالہ کا دورہ کیا اور وہاں پر بچوں سے تعلیم کے حوالے سے پوچھا اور بچوں میں گھل مل۔گئیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سکول کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سکول میں سہولیات کے حوالے سے پوچھا اور جن سہولیات کی کمی ہے ان کو فورا پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.