تھانہ دینہ کے علاقہ منگلا بائی پاس روڈ پر ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

0

 

 

جہلم (ملک فدا حسین اعوان )تھانہ دینہ کے علاقہ منگلا بائی پاس روڈ پر ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ،

تھانہ دینہ پولیس بسلسلہ ناکہ بندی منگلا بائی پاس روڈ پر موجود تھی کہ 02 ملزمان جہانزیب عرف جونیجو اور 01 نامعلوم ملزم کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی، جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب عرف جونیجو کو گرفتار کرلیا،

ملزم جہانزیب عرف جونیجو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا ،

جبکہ ساتھی نامعلوم ملزم دوران پولیس مقابلہ فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا،

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا گیا ہے،

ملزم جہانزیب عرف جونیجو قبل ازیں مزاحمت پولیس ، اقدام قتل اور اسلحے کے زور پر دھمکیاں دینے کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،

فرار نا معلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان،

قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کاوش عمل میں لائی جائیگی،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.