وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن دینہ کی ٹیم سیلاب زدگان کے لئے ریلیف پیکج کیساتھ ضلع جھنگ پہنچ گئی

0

جہلم(سیدتوقیر آصف شاہ )وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن دینہ کی ٹیم سیلاب زدگان کے لئے ریلیف پیکج کیساتھ ضلع جھنگ پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف سماجی اور فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ایک 10 رکنی ٹیم سلیم انور کسانہ چئیرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن جہلم کی قیادت میں دکھی اور مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ضلع جھنگ پہنچ چکی ہے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن ضلع جھنگ کےسیلاب سے شدید ترین متاثرہ علاقوں سلیانہ،پیر کوٹ،چیلہ،کوٹ خان، کالا بالی کے موضعات میں پکا ہوا کھانا اور خشک راشن تقسیم کرے گی جس کے لئے چنڈ بھروانہ میں رانا جمیل عارف کے ڈیرے پر وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا مرکزی کیمپ لگا دیا گیا ہے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیرمین سلیم انور کسانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع جہلم بالخصوص دینہ کی عوام کی طرف سے نیک خواہشات اور جذبات کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لئے دستر خوان، خشک راشن ، پینے کا صاف پانی اور ادویات گھر گھر پہنچائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.