اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی زیر نگرانی سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثانیہ صافی بطور مہمان خصوصی شرکت
معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی زیر نگرانی سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ، مذہبی ،سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ثانیہ صافی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تحصیلدار شمریز رانجھا ،سی او بلدیہ دینہ محمد فیصیل اور ان کی ٹیم نے بہترین محفل کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے بہترین انتظامات کیے ۔تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی زیر نگرانی سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ثانیہ صافی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔شہریوں کی کثیر تعاد میں شرکت ۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعتیہ کلام پیش کیا گیا ۔ناصر سلطانی اوراسد محمود نے نعت شریف پیش کر کے عوام کے دلوں کو گرما دیا ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے اس ماہ کی نسبت سے 12 ربیع الاول کو شایان شان منایا جائے ۔جلسے جلوس اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے ۔خواتین گھروں میں محفل میلاد کی محفلیں سجائیں ۔گھروں دوکانوں گلی محلوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور لائیٹنگ سے سجا کر پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جائے ۔مساجد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا بندوبست کیا جائے اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں ۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب مذہبی سکالر محمد شعیب سیالوی نے کیا اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی ۔مولانا عبدالقدوس اور میمونہ عزیز نے بھی خطاب کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صباء عابد نے حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عید میلاد النبی کانفرنس میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دینہ کی عوام اور تاجر برادری کی محبت کہ انہوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن شہر کو خوبصورت سجانے کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انشاءاللہ 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں