اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ کی مختلف فلور ملز کا دورہ ،محکمہ فوڈ انسپکٹر مدثر اور اویس بھی ہمراہ ،گندم اور آٹے کا اسٹاک چیک کیا ،

0

 

 

دینہ ( اقبال خان  )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ کی مختلف فلور ملز کا دورہ ،محکمہ فوڈ انسپکٹر مدثر اور اویس بھی ہمراہ ،گندم اور آٹے کا اسٹاک چیک کیا ،مختلف ہوٹلوں پر چھاپے ،ریٹ اور صفائی کے حوالے سے نا مناسب انتظامات پر جرمانے وارننگ جاری ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز جی ٹی روڈ ،منگلا روڈ پر قائم فلور ملز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود گندم اور آٹے کے اسٹاک کو چیک کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ملز مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی کی گندم کا اسٹاک ضرورت کے مطابق آپ کے پاس موجود ہونا چاہیے آٹے کی کوالٹی اور ریٹ میں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔عوامی شکایات مارکیٹ میں آٹے کی بڑھتی قیمت پر حکومت پنجاب کی جانب سے سخت ہدایات ہیں اس حوالے سے تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے نکودر بوڑیاں شیخوپور ہوٹلوں پر اچانک چھاپہ مارا اور ان کے ریٹ اور صفائی کے حوالے سے چیک کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے چند ایک ہوٹلوں کو ناقص صفائی پر جرمانے کیے اور وارننگ جاری کی_

Leave A Reply

Your email address will not be published.