اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد ان ایکشن ،آٹا گودام پر چھاپہ ،وافر مقدار میں آٹا برآمد ،مارکیٹ میں آٹے کا بحران پیدا کرنے والے منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ

0

 

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد ان ایکشن ،آٹا گودام پر چھاپہ ،وافر مقدار میں آٹا برآمد ،مارکیٹ میں آٹے کا بحران پیدا کرنے والے منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ ،پرائس مجسٹریٹ کے شہر کے مختلف تندروں ہوٹلوں پر چھاپے ،مہنگی روٹی فروخت کرنے والے تندور بھائی کو جرمانے ،ریٹ لسٹ کے بغیر اشیاء خوردو نوش کی فروخت پر پابندی ،اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی سخت ہدایات جاری ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے گندم اور آٹا گوداموں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس سلسلہ میں جی ٹی روڈ نئی غلہ منڈی میں کریانہ شاپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے آٹے کی وافر مقدار میں بوریاں چھپا کر سٹور کی گئی تھی تاکہ مہنگے داموں فروخت کیا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ کسی بھی دوکاندار کو بلیک میں آٹا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔آٹے کی سرکاری ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے سخت ایکشن لیا جائے گا ۔سی او دینہ محمد فیصل نے شہر کے مختلف تندوروں اور ہوٹلوں پر چیکنگ کی اور حکومتی ریٹ سے زائد پر روٹی نان فروخت کرنے والوں کو جرمانے کیے ۔ہوٹلوں اور تندور شاپس پر پوسٹر آویزاں کر دئیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ سیلاب کو بہانہ بنا کر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.