
تحریک لبیک پاکستان کی ضلعی شوریٰ کی تقریب حلف برداری ضلع جہلم کی نئی قیادت نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
جہلم / سوہاوہ ( یاسر فہمید ) تقریب کی صدارت رکن شوریٰ و امیر تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نےکی
تقریب زیر سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف و ناظم اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان ڈویژن راولپنڈی منعقد ہوئی
جس میں حاجی محمد رمضان چشتی امیر راولپنڈی ڈویژن نے خصوصی شرکت کی
اس موقع پر صاحبزادہ پیر عمران حیدر چشتی ( للہ شریف و سرپرست اعلیٰ ضلع جہلم ) قاضی آفتاب نزیر سیالوی ( امیر ضلع جہلم ) ملک عاطف یوسف رضوی ( نائب امیر ضلع جہلم ) ، ڈاکٹر محمد شمشیر طاہر نقشبندی ( ناظم اعلیٰ ضلع جہلم ) ، زبیر کیانی ایڈووکیٹ ( لیگل ایڈوائزر ضلع جہلم ) ، پیر سید تنزیل الرحمن شاہ ( دیوان حضوری شریف و سرپرست اعلیٰ پی پی 24 ) توصیف کیانی امیر پی پی 24 ثاقب رشید شاہ سید عرفان خالد سمیت دیگر قائدین و پی پی 24 ، 25 ، اور 26 کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی
نو منتخب ضلعی عہدیداران سے حلف لیا گیا
قائدین نے اپنے خطابات میں کارکنان کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک کے کام کو مزید تیز اور موثر کیا جائے