گلستان یوسف سید حسین میں سادات فیملی کے تمام گزشگان کے روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

دینہ( سید فرحان شاہ)گلستان یوسف سید حسین میں سادات فیملی کے تمام گزشگان کے روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں اہل علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین میں سادات فیملی کے تمام فوت شدگان عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے ایک بڑی اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ملک کے نامور مزہبی سکالر پروفیسر عمران شاہ نے شرکت کی ان کے علاؤہ ایم پی اے تحریک انصاف سید رفعت محمود زیدی سینیر ایڈوکیٹ گجرات بار شھزاد پیارا سمیت مزہبی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اس دوران نعت خوانی ہوئی اور اخر میں مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گیی تقریب کے اختتام پر تقریب کے بانی سید خرم خورشید زیدی کی طرف سے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔