معاون اراضی فرنچائز کے قیام سے محکمہ ریونیو سے شہریوں کو فرد اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رانا محمد شعیب

0

 

جہلم( اقبال خان ) معاون اراضی فرنچائز کے قیام سے محکمہ ریونیو سے متعلقہ شکایات کا ازالہ ہوگا شہریوں کو فرد اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی معاون پروجیکٹ کا آغاز محکمہ ریونیو میں ایک نئے دور کا اغاز ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جیلم شمس الرحمن اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رانا محمد شعیب نے ضلع جہلم میں معاون اراضی پروجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر شہریوں کو معاون اراضی کے کردار ، فرنچائز حاصل کرنے کے طریقہ کار اور حکومت پنجاب کے ویژن سے آگاہی کے لیے خصوصی سیمینار ضلع کونسل ہار میں مرکز کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمان تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رانا محمد شعیب، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا محمد سیف، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن عمر ضیاء گورسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن جہلم قدیر احمد رانجھا بھی موجود تھے ۔ سیمینار میں شہریوں، سماجی شخصیات ، صحافیوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مقررین نے شہریوں کو معاون اراضی پروگرام کی خصوصیات اہمیت اور شہریوں کو اس سے پہنچنے والے فوائد پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ جبکہ ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا محمد شعیب نے اس موقع پر شہریوں کے سوالات کے جواب دیے اور کہا کہ پنجاب حکومت ہر شعبہ زندگی میں شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اراضی معاون فرنچائز کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے عوام دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے آنے والے دنوں میں اس حوالے سے فرنچائز کو مزید توسیع دی جائے گی اور ان کے اختیارات میں اضافہ کر کے محکمہ ریونیو سے متعلقہ کرپشن رشوت ستانی اور بے جا اعتراضات کی شکایات کو ختم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.