ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا محکمہ صحت کے ساتھ تعارفی اجلاس، سی ای او ہیلتھ کی ضلع جہلم میں طبی سہولیات پر بریفنگ

0

 

جہلم ( اقبال خان ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا محکمہ صحت کے ساتھ تعارفی اجلاس، سی ای او ہیلتھ کی ضلع جہلم میں طبی سہولیات پر بریفنگ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے محکمہ صحت کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو ضلع جہلم میں محکمہ صحت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر مظہر حیات نے ڈی سی جہلم کو ضلع جہلم میں دستیاب ڈاکٹرز, طبی عملہ, طبی مشینری, ہسپتالوں کی تعداد اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ صحت کو مزید فعال بنانے کے لیے مختلف ہدایات دیں اور مشینری و عملہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.