
جہلم ( اقبال خان )وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں الفایا ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے اتحاد ریل کی جدید ٹرین میں الفایا ڈپو سے دبئی کے علاقے القدرہ تک سفر کیا۔
اسٹیشن پر پہنچنے پر یو اے ای اور اتحاد ریل کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں ٹرین کی خصوصیات اور ریل نیٹ ورک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں نیٹ ورک آپریشنز میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز سے آگاہ کیا گیا۔
اتحاد ریل یو اے ای کا پہلا بین الاقوامی ریل منصوبہ ہے جو 2026 میں شروع ہوگا۔ یہ نیٹ ورک 11 شہروں کو جوڑے گا اور ٹرین 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔
بلال اظہر کیانی نے اس منصوبے کے معیار، جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ کے مقاصد کی تعریف کی۔