عالمی یوم اساتذہ کی تقریب، بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو تعریفی اسناد کی تقسیم ، تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم ۔( اقبال خان ) اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
عالمی یوم اساتذہ کی تقریب، بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو تعریفی اسناد کی تقسیم ، تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی سب سے قیمتی اثاثہ اور قوم کے حقیقی معمار ہیں، جو اپنے کردار، محنت اور قربانیوں سے قوموں کا مستقبل سنوارتے ہیں. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ نئی نسل کی تربیت پر توجہ دے سکیں۔یہ بات انہوں نے 5 اکتوبر کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران، اسکولوں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے تعلیمی اور انتظامی ذمہ داریوں کو شاندار طریقے سے ادا کرنے والے اساتذہ ، سکول پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز کو خصوصی تعریفی اسناد پیش کی گئی ڈپٹی کمشنر جہلم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو شاباش دی۔