کھیل ثقافت پنجاب اکھاڑہ بیل ڈھینگری تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ بھرٹہ میں انعقاد
جس کی قیادت الحاج پیر سید مرتضی حسین شاہ بخاری گدی نشین دربار عالیہ بھرٹہ شریف نے کی

جہلم ( اقبال خان )کھیل ثقافت پنجاب اکھاڑہ بیل ڈھینگری تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ بھرٹہ میں انعقاد پذیر ہوا .جس کی قیادت الحاج پیر سید مرتضی حسین شاہ بخاری گدی نشین دربار عالیہ بھرٹہ شریف نے کی ۔ جو بیادعرس مبارک الحاج پیر سید امیر علی شاہ بخاری رح ہوا جس میں پنجاب اور آذاد کشمیر کے بڑی تعداد میں جوگوں نے حصہ لیا یہ اکھاڑہ بیل ڈھینگری 20سال سے منعقد کروایا جا رہا ہے جس میں بہترین انتظامات پرامن اور عوام دوست ماحول کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے دیکھنے والے شائقین پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی لوگ اس میلہ کو دیکھنے آتے ہیں اس بیل اکھاڑہ ڈھینگری کو دیکھنے کے لیے 20شائقین برطانیہ سے آئے پنجاب میں یہ شوق بہت زیادہ پایا جاتا ہے س بیل اکھاڑہ کروانے والے حضرات اپنی مدد آپ لاکھوں روپے لگا کر یہ پرواگرام کامیاب کرواتے ہیں_اس بیل اکھاڑہ میں
پہلا انعام ہنڈا 125بمعہ خوبصورت ٹرافی
دوسرا انعام پرائڈر100ہنڈا بمعہ ٹرافی تیسرا انعام سی ڈی 70بمعہ ٹرافی اس کے لاکھوں کے انعامات اور شائقین میلہ کے لیے ایک عمرہ کا مکمل پیکج بھی تھا ۔گزشتہ روز اس بیل اکھاڑہ کا پروگرام بہترین انداز میں اختتام پزیر ہوا جس میں شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس پروگرام میں الحاج پیر سید مرتضی حسین شاہ بخاری گدی نشین دربار عالیہ بھرٹہ شریف نے سارے انتظامات اپنی نگرانی میں کروائے۔اس پروگرام کے اختتام پر پہلے دس نمبروں پر آنے والی جوگوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ بھی خوش نصیب کو دیا گیا پہلا نمبر آذاد کشمیر کی جوگ بلبل کشمیر نے اپنے نام کیا۔اہل علاقہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہمارے علاقے کے سید گھرانے نے اپنے اباو اجداد کے اس ثقافت کو آج تک زندہ رکھا ہوا ہے