لائرز ڈگری ویری فیکیشن کے چیئرمین محمد زبیر چوہدری کی وفد کے ہمراہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اشفاق کہوٹ سے ملاقات

سوہاوہ ( یاسر فہمید)لائرز ڈگری ویری فیکیشن کے چیئرمین محمد زبیر چوہدری کی وفد کے ہمراہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اشفاق کہوٹ سے ملاقات
لائرز ڈگری ویری فیکیشن پنجاب بار کے چیئرمین اور سابق صدر سوہاوہ بار محمد زبیر چوہدری نے ممبران کمیٹی کے ہمراہ نو منتخب وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اشفاق کہوٹ سے پنجاب بار کونسل لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی
ایڈووکیٹ محمد زبیر چوہدری نے نو منتخب وائس چیئرمین کو عہدے کی مبارکباد پیش کی
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب بار میں وکلاء کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر گفتگو کی گئی
نو منتخب چیئرمین نے کمیٹی کے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ وہ وکالت جیسے مقدس پیشہ میں جعلی وکلاء کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ وکلاء کے مسائل اور چھوٹی تحصیلوں میں بار کونسلز کو مکمل بااختیار بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی اور وکلاء کی ویلفیئر کے معاملات کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا
ملاقات میں سکروٹنی کمیٹی کے ممبران راجہ سہیل شفیق ، محمد نعمان ہاشمی اور راجہ محمد سہیل ایڈووکیٹ بھی شریک تھے اس موقع پر چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی چوہدری آصف لکھن اور ممبر کمیٹی اسد محمود بھی موجود تھے
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مبارکباد دینے اور ملاقات کرنے پر ایڈووکیٹ محمد زبیر چوہدری اور وفد کا شکریہ ادا کیا