پاکستان کی وفاقی حکومت نے گذشتہ رات اگلے 15 روز کے لیے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے اپنے ایکس پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب پانچ روپے 66 پیسے اور ایک روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 263.02 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 275.41 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی کے بعد اس کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔
وزرارت خزانہ کے نوٹیفلیشن مطابق لائٹ ڈیزل آئل نئی فی لیٹر قیمت 162.76 ہو گئی ہے۔ اس میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے