ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسینسنگ یونٹ کی یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس میں تعارفی تقریب کا انعقاد

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسینسنگ یونٹ کی یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس میں تعارفی تقریب کا انعقاد
تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
ڈی پی او جہلم نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسینسنگ یونٹ کے مقاصد اور اس کی سہولیات سے شرکاء کو آگاہ کیا،
موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسینسنگ یونٹ کا بنیادی مقصد عوام کو گھر کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنا ہے، جن میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، تجدید، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، تصدیقات اور شکایات کے اندراج سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں،ڈی پی او جہلم
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے طلبہ و طالبات کو پولیس کے جدید نظام، سیف سٹی پروجیکٹ، اور عوامی سہولت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا،
جہلم پولیس شہریوں کے تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمت کے نئے باب رقم کر رہی ہے،ڈی پی او جہلم
تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مریم نواز شریف صاحبہ اور ڈی پی او جہلم کو ان کی شاندار عوامی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا،