ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والا ملزم گرفتار
جہلم( بیورو چیف ) دینہ میں ہنی ٹریپ بلیک میلر گینگ بے نقاب ۔زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والا مدعی ہی ملزم نکلا ۔تھانہ دینہ میں مقدمہ درج جہلم کی معزز شخصیت کے بیٹے پر ہنی ٹریپ کے زریعے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے ریکارڈ یافتہ کئی مقدمات میں ملوث ملزم آصف شعلہ پر تھانہ دینہ نے مقدمہ درج کر دیا ملزم آصف شعلہ نے ہنی ٹریپ گروہ سے ملکر چند ماہ قبل جھوٹا مقدمہ تھانہ دینہ میں درج کروایا تھا ۔ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر میرٹ پر تفتیش کرکے اصل حقائق پر تفتیش کی تو زیادتی کا مقدمہ ہنی ٹریپ نکلا آصف شعلہ اور اسکے ساتھیوں نے بھاری رقم ہتھیانے کے لئیے مقدمہ درج کروایا جس کو جہلم پولیس نے ثبوت کے ساتھ بے نقاب کر دیا ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ ایسے جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے سہولت کار بھی قانون کا سامنا کریں گے ۔