ڈی پی جہلم کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی کاروائی تین افغان باشندے اور مالک ہوٹل گرفتار

0

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی جہلم کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عمران  کی ڈی ایس پی میاں جبار کی زیر نگرانی  کاروائی تین  غیر قانونی رہائش پزیر افغان باشندے اور مالک ہوٹل گرفتار ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن ۔گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں تین افغان رہائش پزیر تھے اور ان کا رہائشی اندراج تھانہ میں نہ تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں افغانیوں سمیت مالک ہوٹل کو گرفتار کر کے ریزڈینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.