اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے زائد ریٹ وصولی پر پانچ گیس ایجنسیز کو سیل کر دیا

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے دوکانوں کے باہر سامان رکھنے پر دو دوکانیں سیل کر دیں

0

دینہ ( تحصیل رپورڑر)اے سی دینہ نے عوام کی شکایات پر مین جی ٹی روڈ دینہ اور منگلا روڈ تحصیل دینہ واک گیس ایجنسیز کا وزٹ کیا
ہمراہ سی اوبلدیہ محمد فیصل ، انکروچمنٹ انسپکٹر محمد عدیل اور ان کی ٹیم نے مین جی ٹی روڈ اور منگلا روڈ گیس ایجنسیز کو چیک کیا
جس پر پانچ (5) گیس ایجنسیز کو سیل کیا گیا جس میں ایک(1) ایجنسی کو گیس ریفلنگ کرنے پر سیل کیا اور چار (4) ایجنسیز کو سرکاری ریٹ سے زائد وصولی پر سیل کیا گیا
سختی سے ہدایات کی کہ سلنڈر پر اورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی
ستھرا پنجاب کے مینجر رانا وقاص کو وارننگ اور سختی سے ہدایت کہ گلی محلوں کی صفائ اور نالیوں کی صفائ کو یقینی بنائیں
بلدیہ کی ٹیم کو روڈ اور محلوں کے بڑے نالوں کی صفائ کی سختی سے ہدایات
مین بازار میں دو(2) دکانیں سیل کی جنہوں نے دکان کا کچرا نالیوں میں پھینکا ہوا تھا تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کچرا نالیوں میں نہ پھینکا کریں
تندور چیک کئے جس پر روٹی سرکاری ریٹ سے زیادہ فروخت کرنے اور روٹی کا وزن کم ہونے پر ایک(1 تندور سیل کیا اور متعدد کو جرمانے بھی کئ مین جی ٹی روڈ ریڑھی بازار کے ساتھ ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک کھڑے کئے ہوئے جو کہ عوام کی کافی شکایات تھی کہ ادھر سے گزرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا
انکو ایک علیحدہ پارکنگ دی ہوئ ان کو کافی بار وارننگ دی کہ پارکنگ میں ٹرک کھڑے کیا کریں آج اس پر اے سی دینہ نے سختی سے ایکشن لیا اور خود وزٹ کر کے وہاں سے ٹرک پارکنگ ایریا بھجوائے

اے سی دینہ نےسختی سے ہدایت کی کہ دوبارہ یہاں ٹرک نہ کھڑے کریں خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاوائ کی جائے گی
اے سی دینہ نے منگلا روڈ اور بازار میں تجاوزات آپریشن کیا دو(2دکانیں سیل کی جنہوں نے سامان دکان سے باہر لگایا ہوا تھا اور سختی سے ہدایت کی کہ دکان کے اندر سامان رکھیں خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائ کی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.