سرگودھا کے علاقہ تھانہ کینٹ کی حدود میں ایس پی یو کی گاڑی ٹرین کیساتھ ٹکرانے سے دو اہلکار شہید، 3 زخمی ہونے کا واقعہ
پولیس IGP / نوٹس
سرگودھا کے علاقہ تھانہ کینٹ کی حدود میں ایس پی یو کی گاڑی ٹرین کیساتھ ٹکرانے سے دو اہلکار شہید، 3 زخمی ہونے کا واقعہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، ڈی آئی جی ایس پی یو سے واقعہ کی رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت،
آئی جی پنجاب کی زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت،
پنجاب پولیس شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب
شہید ہونے والوں میں کانسٹیبلز امان اور سبطین شامل، ترجمان پنجاب پولیس
ہیڈ کانسٹیبل محمد اویس، کانسٹیبل ابرار، ڈرائیور کانسٹیبل ضیافت زخمیوں میں شامل، ترجمان پنجاب پولیس
ایس پی یو اہلکار معمول کے مطابق گشت کی ڈیوٹی پر تھے، گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی، ترجمان پنجاب پولیس
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ترجمان پنجاب پولیس