اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا پیٹرول پمپس،میرج ہال کی چیکنگ ،ون ڈش پر مکمل عمل درآمد

0

دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا پیٹرول پمپس،میرج ہال کی چیکنگ ،ون ڈش پر مکمل عمل درآمد ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے جی ٹی روڈ کے تمام پمپ چیک کئے گئے اور پٹرول پیمانہ بر قرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے پمپ مالکان سے کہا کہ تیل کی مقدار اور کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ ہو گا ۔پیمانہ کا خاص خیال رکھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے دینہ کے میرج ہالز چیکنگ کی اور ون ڈش کے حوالے سے خاص طور پر چیک کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ون ڈش پر تمام میرج ہالز میں عمل درآمد ہو رہا ہے ۔ون ڈش کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی معافی نہ ہو گی ۔
ون ڈش کی سختی سے ہدایت
تمام میرج ہالز ون ڈش رولز ایسے ہی فالو رکھیں ۔
خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور میرج ہال سیل کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.