اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے79واں یوم تاسیس پر دینہ میں پروگرام کاانعقاد

0

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے79واں یوم تاسیس پر دینہ میں پروگرام کاانعقاد

سابق معتمد عام اور سابق صدر پنجاب یونیورسٹی راجہ جہانگیر خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت،ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر جماعتِ اسلامی ضلع جہلم بھی موجود تھے

جہلم (محمدنبیل حسن) الفضل مارکی، جی ٹی روڈ دینہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی یوم تاسیس کے حوالے سے سابقینِ جمعیت کا ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں سابق معتمد عام اور سابق صدر پنجاب یونیورسٹی راجہ جہانگیر خان صاحب مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر جماعتِ اسلامی ضلع جہلم نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب کے متعمد بردار عمیس بھی پروگرام میں موجود تھے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے زمانۂ طالبِ علمی کے مختلف واقعات بیان کیے اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ان کی کردار سازی، فکری تربیت اور عملی زندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نے نوجوانوں کو دین، اخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے سے روشناس کرایا۔مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو مثبت سمت دینے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ جیسی تنظیمیں ایک عظیم نعمت ہیں، جو طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور سماجی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.