یاسرفہمید صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ،ملک وحیدسابق جنرل سیکرٹری کی تھانہ سوہاوہ میں نٸے تعینات ہونے والے ایس ایچ او زاہد رضا سے خصوصی ملاقات
عہدے اختیارات عارضی ہوتے ہیں،انسان کی زندگی کا اصل حاصل لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے،ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ زاہد رضا کیانی
یاسرفہمید صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ،ملک وحیدسابق جنرل سیکرٹری کی تھانہ سوہاوہ میں نٸے تعینات ہونے والے ایس ایچ او زاہد رضا سے خصوصی ملاقات
سوہاوہ(محمدنبیل حسن ) عہدے اختیارات عارضی ہوتے ہیں انسان کی زندگی کا اصل حاصل لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اپنی تعیناتی کے دوران خدمت خلق کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاؤنگا۔ صحافیوں اور پولیس کا ساتھ چولی دامن کا ہے۔ باہمی تعاون سے معاشرے کی اصلاح اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ سب انسپکٹر زاہد رضا کی نمائندہ ایکسپریس نیوز و بانی تحصیل پریس کلب سوہاوہ سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگوکی،تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹر سب انسپکٹر زاہد رضا نے تھانہ سوہاوہ میں سنئیر صحافی نمایندہ ایکسپریس بانی تحصیل پریس کلب سوہاوہ احسن وحید سے غیر رسمی ملاقات میں تھانہ سوہاوہ میں اپنی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او جہلم اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تھانہ سوہاوہ میں غیر جانبدار تفتیش بروقت اندراج مقدمہ ان کی ترجیحات ہیں انہوں نے کہا کہ عہدے اور اختیارات عارضی ہوتے ہیں انسانی خدمت کا جذبہ ہی انسان کا اصل حاصل ہے اس کے لیے ہمہ وقت ہر سائل کے لیے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں ۔سائلین کی داد رسی کے لیے انشاء اللہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور پولیس کا ساتھ چولی دامن کا ہے اور ورکنگ صحافیوں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جہلم کی سپر ویژن میں موثر گشت کا نظام وضع کیا گیا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد جرائم پیشہ عناصر فوری نشاندہی کریں اور بالخصوص کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایسے افراد جو دوسرے شہروں سے یہاں رہائش پذیر ہیں ان کی نشاندہی کریں ۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ زاہد رضا کا کہنا تھا کہ میری تعیناتی کے دوران تھانہ سوہاوہ میں ٹاؤٹ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور میرٹ پر تفتیش ہی میری ترجیحات ہیں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی میری تعیناتی کے دوران نہیں ہو گی ۔ انہوں نے انجمن تاجراں سول سوسائٹی اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ انشاء اللہ تھانہ سوہاوہ میں عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو قائم کرنا ان کا مقصد ہے جس کے لیے وہ ملاقاتوں کو جاری رکھے گے۔احسن وحید کے علاوہ یاسر فہمیدصدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ اور ملک وحید سابق جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب نے بھی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ سے ملاقات کی،سوہاوہ میں تعیناتی پر مبارکبادپیش کی۔