وزیر اعلیٰ پنجاب کی "اوپن ڈور پالیسی” پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے شہریوں کے مسائل سننے کے لیے اپنے دفتر کے دروازے کھول دیے
جہلم (اقبال خان): وزیر اعلیٰ پنجاب کی "اوپن ڈور پالیسی” پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے شہریوں کے مسائل سننے کے لیے اپنے دفتر کے دروازے کھول دیے۔ اس پالیسی کا مقصد عام آدمی اور انتظامیہ کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے تاکہ سائلین کو اپنے جائز کاموں کے لیے کسی سفارش یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں آنے والے متعدد شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات کو فرداً فرداً سنا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی ریلیف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں "اوپن ڈور پالیسی” کی روح کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا افسران کی اولین ذمہ داری ہے اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔