سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)ڈومیلی کے نواحی علاقہ چنجلوٹ سٹاپ پر گزشتہ رات کوکار نمبری ایف واۓ337 اور موٹرساٸیکل نمبر سی ٹی کیو 89 میں زوردار ٹکر ہوٸی،حادثہ میں ایک نوجوان موقع پر جانبحق ہوگیاجبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگٸے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گٸی،ریسکیو نےتمام زخمیوں اور لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کردیا بعدمیں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوآٹرہسپتال جہلم منتقل کردیاگیا،جانبحق نوجوان کی شناخت آفاق مشتاق ولد محمدمشتاق سکنہ رسول پور سے ہوٸی،زین رازق ولد محمدرازق اور عاقب مدثر ولد محمدمدثر سکناۓرسول پور کے رہاٸشی تھے،حادثہ کی اطلاع گھر میں ملنے پر کہرام مچ گیا،نوجوان کے انتقال پر ہر انکھ اشکبار ہے جانبحق نوجوان آفاق مشتاق کی ایک ہفتہ قبل شادی ہوٸی تھی،ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس بھی موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کرلیےمزید تفتیش جاری ہے۔