پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی علی الصبح ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں 1 ہزار 400 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا
جہلم (اقبال خان )
پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی علی الصبح ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں
1 ہزار 400 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا۔ ترجمان
کارروائیاں مین جی ٹی روڈ اور پرانہ جی ٹی روڈ پر ناکے لگا کر کئیں۔
2 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 5 ہزار 500 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔
ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 60 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان
دودھ منڈی بہاؤالدین سے جہلم اور راولپنڈی سپلائی کیا جانا تھا۔
صوبے بھر میں ملاوٹی دودھ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔