لوڈررکشہ میں چادرپھنسے سے زخمی ہونے والا نوجوان ریاست علی چل بسا

0

لوڈررکشہ میں چادرپھنسے سے زخمی ہونے والا نوجوان ریاست علی چل بسا

دینہ کے قریب لوڈر رکشہ میں چادر پھنس جانے سے حادثہ ہواجس سے ریاست کو سرپرگہری چوٹیں آٸی،ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیاجوآج انتقال کرگیا

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک کا رہاٸشی عاشق حسین کا جواں بیٹا ریاست علی جہلم جاتے ہوۓدینہ کے قریب لوڈر رکشہ میں چادر پھنس جانے سے رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گٸی،حادثہ میں ریاست علی کو سرپر گہری چوٹیں آٸی،ریسکیو نے جہلم ہسپتال منتقل کیابعدازاں جہلم سے پنڈی ریفر کردیاگیاجو گزشتہ روز ہسپتال میں چل بسا،جب گھر اطلاع ملی تو کہرام مچ گیا،ریاست علی علاقہ ڈومیلی کی تمام مرغ شاپس سے مرغیوں کی آنتڑیوں کوجمع کرکے جہلم منتقل کرتاتھا،نوجوان کی نمازجنازہ آباٸی گاٶں جھنگ چک میں اداکی جاۓگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.