نیو جھنگ پیر پچھر شریف گاوں مسلم لیگ ن کا گڑھ ،میٹرو گرین بس اسٹاپ سے محروم،وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

0

دینہ ( اقبال خان ) جھنگ پیر پچھر شریف گاوں مسلم لیگ ن کا گڑھ ،میٹرو گرین بس اسٹاپ سے محروم ،تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ دینہ پر قائم دو گاوں جن کے افراد سالوں سال سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں دونوں دیہاتوں کے لیے ایک بھی اسٹاپ نہ بن سکا ۔عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے دیہات منگلا روڈ پر ان کا کم سے کم ایک اسٹاپ ضرور بننا چاہیے تھا نہ تو ہم بس میں سوار ہونے کے لیے مدوکالس جا سکتے ہیں اور نہ ہی ہڈالی آ سکتے ہیں ۔ہمارے اباو اجداد مسلم لیگی تھے اور ہماری نسل بھی مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف سے پیار کرتی ہے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ دونوں دیہاتوں کے لیے کم سے کم ایک اسٹاپ ضرور بننا چاہیے تاکہ ہمارے دیہاتوں کے افراد بھی اس سے مستفید ہو سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.