صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ہمراہ چیف افیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل ,محمد سہیل اشرف ایم او ائی انسپیکٹر تجاوزات عدیل بٹ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ
دینہ ( اقبال خان)صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ہمراہی چیف افیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل ,محمد سہیل اشرف ایم او ائی انسپیکٹر تجاوزات عدیل بٹ شہر کے مختلف مقامات کی وزٹ کی جس میں نمایاں طور پر درج ذیل مقامات شامل ہیں ۔جی ٹی روڈ پر واقع سبزی / فروٹ کے کیبن ۔۔۔مرغی گوشت کے ٹھییے ۔۔۔۔پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ۔ چیف منسٹر پنجاب کی طرف سے مہیا کردہ راشن کارڈ ویسٹ منجمنٹ کے اہلکاران کو تقسیم کیے گئے۔اس کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر دینہ سید حسین گاؤں چلی گئی گاؤں کا یہ مسئلہ 35 سال سے زیر التواء تھا تالاب کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا تھا جس سے لوگوں کی زندگی اجھیرن ہو جاتی تھی صفاء عابد نے اس معاملے کو کمشنر راولپنڈی کے نوٹس میں لایا اور کمشنر راولپنڈی کی معاونت سے اس مسئلے کے تدارک کے لیے کام کا اغاز کر دیا گیا ہے وہاں کے لوگوں نے میڈم صفاء عابد کا دلی شکریہ ادا کیا کہ اج تک کوئی اے سی اس سلسلے میں گاؤں نہیں آئے جبکہ اپ نے عملی محبت کا مظاہرہ کیا ہے سید حسین جانے سے قبل اور واپسی پر میڈم نے جی ٹی روڈ پر واقع سبزی فروٹ کی دکانوں کو چیک کیا اسی طرح مرغی گوشت کی دکانوں کو بھی چیک کیا گیا ۔حکومتی ہدایات کی روشنی میں ہیلتھ سینٹر دینہ کی وزٹ کر کے ایم ایس کو سینٹر کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تحصیل آفس ،اراضی ریکارڈ سنٹر،ستھرا پنجاب کنٹرول آفس کا دورہ کیا اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کی ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چیف منسٹر پنجاب کی طرف سے جاری کردہ عاشن کارڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں میں تقسیم کیے ۔