حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق مارکیٹ میں 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1810 روپے میں دستیاب ہے،ڈپٹی کمشنرمیر رضا اوزگن جہلم
جہلم(یاسر فہمید): وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرکاری آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق مارکیٹ میں 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1810 روپے میں دستیاب ہے تاکہ شہریوں کو سستا اور معیاری آٹا میسر آ سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر تمام سیل پوائنٹس، آٹا چکیوں اور کریانہ اسٹورز پر سپلائی چین کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے اس مشن میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1810 روپے میں فراہمی کا بنیادی مقصد غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر آٹے کی کوالٹی، وزن اور قیمتوں کو ڈیلی بیسز پر چیک کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کا بھرپور فائدہ پہنچ سکے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں شفافیت برقرار رہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آٹے کی دستیابی کا خود جائزہ لیں اور کسی بھی جگہ قلت کی شکایت پیدا نہ ہونے دیں۔ انہوں نے دہرایا کہ اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی اور عوام کو ریلیف پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ضلع جہلم کا ہر مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکے۔